پاکستان24 عالمی خبریں

صحافی قتل کے پیچھے بدمعاش ہو سکتے ہیں

اکتوبر 15, 2018 < 1 min

صحافی قتل کے پیچھے بدمعاش ہو سکتے ہیں

Reading Time: < 1 minute

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمالی خاشقجی کی گشمدگی کے پیچھے کچھ بدمعاش قاتل بھی ہو سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتی ہوئی کہی ۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی حکومت اس بات سے بالکل لاعلم ہے کہ خاشقجی کے ساتھ کیا ہوا ۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ۔ تاہم اس دورے کی ضرورت کیوں پیش آئی اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی ۔

ادھر استنبول میں سعودی قونصل خانے کی جہاں اکتوبر کی دو تاریخ کو خاشقجی داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں ترک اور سعودی تفتیش کاروں پر مشتمل ایک ٹیم تلاشی لے گی ۔ ترک حکام کے خیال میں جمال خاشقجی کو دو ہفتے قبل قونصل خانے میں سعودی ایجنٹوں نے قتل کر دیا تھا، تاہم سعودی عرب اس کی شدید تردید کرتا ہے ۔

سعودی عرب پر مکمل وضاحت فراہم کرنے کے لیے سفارتی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے