قندھار میں گورنر سمیت کئی اعلی عہدیدار قتل
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے صوبہ قندہار کے گورنر ہاوس میں فائرنگ سے کئی اہم عہدیدار مارے گئے ہیں ۔ افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ گورنر قندہار فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جبکہ مارے جانے والوں میں افغان فوج و خفیہ اداروں کے سینئر افسر اور امریکی شہری شامل ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر ہاوس قندہار میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی بھی ہوئے جن میں زخمیوں میں پولیس کمانڈر، دو امریکی شہری ، افغان فوجی بھی شامل ہیں ۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ گورنرکمپاؤنڈ میں امریکی کمانڈرجنرل اسکاٹ ملر اور افغان فوج کے افسران کے اجلاس میں ہوئی تاہم امریکی کمانڈراسکاٹ ملرفائرنگ سےمحفوظ رہے۔
Array