ٹرین نے ۵۰ کچل دیئے
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں میلے کا ہجوم ٹرین کی زد میں آنے سے پچاس افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے ۔
امرتسر کے ضلعی پولیس افسر نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ امرتسر کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب جورا پھاٹک ریلوے کراسنگ پر میلے میں سینکڑوں افراد شریک تھے اور اس دوران علاقہ آتش بازی اور کریکر دھماکوں سے گونج رہا تھا جس کی وجہ سے ٹریک پر آنے والی تیز رفتار ٹرین کا سائرن سنائی نہ دیا ۔
ریل گاڑی نے ٹریک پر موجود درجنوں افراد کو تیز رفتاری کے باعث کچل دیا اور پلک جھپکتے میں آگے چلی گئی ۔حادثے میں 50 افراد مارے گئے جب کہ تیس سے زائد زخمی ہیں ۔
Array