عالمی خبریں

صحافی کی باقیات مل گئیں

اکتوبر 23, 2018

صحافی کی باقیات مل گئیں

استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کئے گئے صحافی جمال خاشقجی کی باقیات مل گئی ہیں ۔ مغربی ذرائع ابلاغ نے استنبول میں موجود اپنے رپورٹرز کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ترک حکام نے نعش کا سراغ لگا لیا ہے ۔

امریکی اور برطانوی ٹی وی چینلز کے مطابق جمال خاشقجی کی نعش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے باغ سے ملے ہیں ۔ دعوی کیا گیا ہے کہ ترک پولیس اور انٹیلی جنس نے نعش کی باقیات دریافت کر لی ہیں اور مارے جانے کے بعد خاشقجی کا چہرہ مسخ کیا گیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے