پاکستان

عدالت نے اپنے فیصلے پر عمل روک دیا

اکتوبر 24, 2018 < 1 min

عدالت نے اپنے فیصلے پر عمل روک دیا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے کراچی میں قابضین سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کے اپنے فیصلے پر عمل دو ماہ کیلئے روک دیا ہے ۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی ملازمین کیلئے بنائے گئے مکانات خالی کرانے کیلئے پالیسی وضع کر کے عمل کرائے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ کو اٹارنی جنرل انور منصور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں رینجرز اور پولیس نے قابضین سے سرکاری مکانات خالی کرانے کیلئے کارروائی شروع کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل چار ہزار دو سو مکانات ہیں، آپریشن کے دوران امن و امان کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے  اس لئے مہلت دی جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ بے سہارا اور بیوائیں سڑک پر آ جائیں، حکومت مکانات خالی کرانے کیلئے پالیسی وضع کرے ۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں مکانات خالی کرانے کیلئے جاری آپریشن کو دو ماہ کے لئے روکنے کا حکم دیا، اس دوران عدالتی فیصلے التوا میں ہوگا، حکومت مکانات خالی کرانے کیلئے پالیسی وضع کرے اور عدالتی فیصلے پر عمل کرائے ۔

Array
One Comment
  1. Kashif Hussain
    Kia Ajeeb Daur he, Adalaten Awami Maqbooliat, Radd e amal ya Perceptions pe chal rahi hen. Inna Lillah e ......

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے