افغان سفیر کی سامان گمشدگی شکایت
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیل وال نے شکایت کی ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان پرواز کے دوران ایک ہفتے میں دوسری بار ان کا سوٹ کیس گم ہوا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر سامان کی رسید کی تصویر پوسٹ کی ہے ۔
اس سے قبل پاکستان ائر لائن کے ذریعے سفر کرنے والے افغان سفیر کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ دوران پرواز سوٹ کیس گم ہو گیا ہے اور حکام اس کی تلاش میں ہیں ۔ تاہم افغان سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پی آئی اے حکام کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اب انہوں نے کہا ہے کہ سوٹ کیس برمنگھم جانے والی فلائٹ پر لوڈ کر لیا گیا تھا جو ہیتھرو پہنچ گیا ہے ۔
عمر ذخیوال نے لکھا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران پی آئی اے پرواز پر دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس گم ہوا، اور یہ برطانیہ پہنچا، کیا یہ محض اتفاقی محکمانہ بدانتظامی ۔ عمر ذخیوال نے لکھا ہے کہ کم سے کم بھی یہ کہا جا سکتا ہے کہ انتہائی تنگ کرنے کا معاملہ ہے ۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز برمنگھم پہنچنے کے بعد افغان سفیر کا سوٹ کیس ٹریس کیا گیا، افغان سفیر کا سوٹ کیس کل واپس اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا ۔