میں خود جیل جاؤں گا
Reading Time: < 1 minuteآصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے اور اس کے لئے اگر جیل جانا پڑے تو میں خود جیل جاؤں گا ۔
نواب شاہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہم شہید بے نظیر کے مشن پر گامزن ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، میں نے سیاست میں کوشش کی ہے کہ سیاسی کارکن نہ مرے اور نہ جیل جائیں، اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے اور اس کے لئے اگر جیل جانا پڑے تو میں خود جیل جاؤں گا ۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کے سخت قانون کی وجہ سے وزیر اور افسران پریشان ہیں، مجھے بھی پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جیل کاٹنا اپنے ایمان کا کام ہوتا ہے کیونکہ جیل بھی ایمانداری سے کاٹی جاتی ہے لیکن اس طرح سیاسی بنیادوں پر کوئی جیل نہ جائے، جس طرح میں خود گیا ہوں ۔