پاکستان

آئی ایس آئی نے آدھی سڑک کھول دی

نومبر 17, 2018

آئی ایس آئی نے آدھی سڑک کھول دی

اسلام آباد میں آبپارہ کے سامنے مرکزی سڑک کو کھولنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ اپنے صدر دفتر کے ساتھآئی ایس آئی نے 2005 میں سڑک سکیورٹی بنیادوں پر بند کی تھی  ۔

سی ڈی اے کے عملے اور حساس ادارے کے حکام نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد گرین بیلٹ پر سے نئی سڑک بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

راستہ کھولنے کے لئے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے ۔ سردست سڑک کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے کھولا جا رہا ہے ۔ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ اور سٹریٹ لائٹ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔ بعد ازاں سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا ۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق زمین کا جائزہ لینے کے لئے مٹی کا نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لئےبھیج دیا گیا ۔ ٹیسٹ کے بعد دوسری جانب کی سڑک گرین بیلٹ پر بنا کر کھول دی جائے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے