منشیات فروش اہلکار گرفتار
اسلام آباد پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں منشیات فروخت کرتے ہوئے اپنے ہی ایک اہلکار کو گرفتار کیا ہے ۔
ملزم اہلکار ناصر شاہ کے قبضے سے چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈپلومیٹک انکلیو میں دوران ڈیوٹی منشیات فروخت کرتا تھا، سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ سیکٹریٹ منتقل کردیا گیا ۔ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

