سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے نئے سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے سیاحت کو فروغ ملے گا ۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے سیاحت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں افتخار درانی، فیصل جاوید، نعیم الحق، زلفی بخاری سمیت آزاد کشمیر اور صوبائی وزرائے سیاحت بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال نئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے۔ عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت پوٹینشل موجود ہے ۔

