اسحاق ڈار کیس احتساب عدالت میں
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت شریک ملزم سعید احمد طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کيس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوي کر دی ۔
احتساب عدالت اسلام آباد ميں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کي۔شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضوی سميت استغاثہ کے گواہ انعام اکبر بھي عدالت میں پیش ہوئے ۔۔نعیم محمود اور منصور کے وکیل نے موقف اپنايا کہ گواہ میرے موکلوں سے متعلقہ نہیں، سعید احمد طبعیت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے ، انکی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

