پاکستان24 متفرق خبریں

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش

نومبر 22, 2018 < 1 min

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش

Reading Time: < 1 minute

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے قومی سلامتی و تعمیر اور ذرائع ابلاغ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ریگولیٹری کے حوالے سے ہماری حکومت میں کچھ خبریں اچھی اور کچھ بری خبریں ہیں۔ چوہدری فواد کے مطابق ماضی کی حکومتوں نے اشتہارات کا بے دریغ استعمال کیا، اشتہارات پر 10 ارب کا سالانہ خرچہ ہونا چاہیے جسے 35 ارب تک پہنچایا گیا۔ چوہدری فواد نے دعوی کیا کہ پاکستان میں میڈیا کو آزادی ترقی یافتہ ممالک کی طرح حاصل ہے۔ چوہدری فواد کا کہنا ہے کہ میڈیا کا اس وقت کا بنیادی مسئلہ اس کا اپنا سٹرکچر ہے۔

 

وزیر اطلاعات چوہدری فواد کے مطابق میڈیا کو مالکان کے بزنس ماڈل سے خطرہ ہے، ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ماضی میں 12ارب کے بجٹ کو 35 ارب تک لے جایا گیا، نجی میڈیا کو اپنے بزنس ماڈل بنانے ہوں گے ۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے مطابق انٹرنیٹ کی بڑھتی سپیڈ کے باعث 10سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کریں، ماس کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹس کو بھی مستقبل کے بارے میں پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے