یہ صرف ٹوئٹر پر جنگ ہے
Reading Time: < 1 minuteدفاعی اور خارجہ پالیسی پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے جاری کئے گئے بیانات صرف ٹوئٹر کی حد تک ہیں اور ان کا دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جو پہلے ہی زیادہ گرم جوش یا اعتماد بھرے نہیں ۔
ٹوئٹر پر کئی صحافیوں نے دونوں رہنماؤں کو بڑبولے اور بیان باز قرار دے کر ان کی ٹویٹس کا مذاق اڑایا ہے ۔ کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر عمران کو پاکستانی ٹرمپ اور کئی نے ٹرمپ کو امریکی عمران خان کہا ہے ۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسامہ، امریکی امداد اور دو طرفہ تعلقات میں دھوکا دینے کا ایک دوسرے پر اپنی ٹویٹس میں الزام لگایا تھا ۔
Array