حملہ بلوچ علیحدگی پسندوں نے کیا
کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے ۔ اس حملے میں سات افراد مارے گئے جن میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں ۔ تینوں حملہ آوروں کو بھی سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا ۔
حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند گروہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرتے ہوئے چینی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سی پیک کے نام پر بلوچ سرزمین اور اس کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ترک کر دے ورنہ اسے مزید حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا ۔

