متفرق خبریں

وفاقی وزیر کے بھتیجے پر ڈکیتی کا مقدمہ

نومبر 25, 2018 < 1 min

وفاقی وزیر کے بھتیجے پر ڈکیتی کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے بھتیجے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ الزام ہے کہ ذوالکفل قادری نے مسلح گارڈز کے ہمراہ بزنس مین کے بیٹے سے ڈیڑھ کروڑمالیت کی گاڑی چھینی اور اغوا کرنے کی کوشش کی ۔
ایف آئی آر کے مطابق بزنس مین امجد سعید نے کہا کہ ڈکیتی میں 6 مسلح گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد بھی کیا اور میرے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔  بزنس مین امجد سعید کا ایف آئی آر میں موقف ہے کہ وزیرمذہبی امور کے بھتیجے کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ شالیمار میں ذوالکفل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ذوالکفل میرا بھتیجا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق ذوالکفل ڈکیتی کی کسی واردات میں ملوث نہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے