برطانیہ میں پاکستانی چیف جسٹس کے خلاف مظاہرے
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار کے برطانوی دورے میں ان کے خلاف لندن سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے ہیں تاہم پاکستان میں کسی ٹی وی چینل نے اس کی خبر نشر نہیں کی ۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیف جسٹس کے ہوٹل کے باہر اور جن تقاریب میں انہوں نے خطاب کیا ان مقامات کے اطراف درجنوں افراد نے نعرے لگائے ۔
مظاہرین میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل تھے ۔ ایک مظاہرے میں شرکا نے چیف جسٹس سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے صحافی حسین نقی کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس کی کوریج کرنے والے رپورٹرز نے بھی ان مظاہروں کی خبر نہیں دی اور پاکستانی میڈیا نے بھی توہین عدالت کے خوف سے ان مظاہروں کو اپنی نشریات کا حصہ نہیں بنایا ۔
Array