ٖڈانسر تھانیدار کو معطل کر دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteمعطلی کے نوٹس کے مطابق ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپیکٹر ارشد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈانس کی ویڈیو انسپکٹر ارشد کے موبائل فون میں تھی اور اس کو انٹرنیٹ پر ان کے کسی رشتہ دار نے اپلوڈ کیا ہے ۔
Array