نواز شریف کو پیشی کا نوٹس جاری
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے پاکپتن مزار کے اطراف زمین کی فروخت کے مقدمے میں نواز شریف کا ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس جاری کر کے کیس سماعت کیلئے مقرر کیا ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چار دسمبر کو مقدمے کی سماعت کرے گا ۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے نواز شریف کے وکیل سے کہا تھا کہ اختیار کیا گیا مؤقف درست نہیں اور لگتا ہے نواز شریف کا اس کا علم بھی نہیں ہوگا ۔ ہم ان کو نوٹس کرتے ہیں کہ وہ خود آ کر وضاحت کریں ۔
Array