ناکے پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے سید پور روڈ پر پولیس ناکے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، بعد ازاں ایک اہلکار عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی ہونے والا دوسرا پولیس اہلکار بھی تشویشناک حالت میں ہے ۔
راولپنڈی میں شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف کا نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق نماز جنازہ میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن سمیت سینئر افسران اور پولیس کے جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ میڈیا نمائندگان اور سول لوگ بھی نماز جنازہ میں شریک تھے ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹبل 4 بچوں کا باپ تھا۔ جن میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
Array