متفرق خبریں

شیخ رشید اور فواد چودھری کی لڑائی

دسمبر 8, 2018

شیخ رشید اور فواد چودھری کی لڑائی

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بارے میں کہا ہے کہ وہ آٹھ دن سے لندن میں پکنک پر ہیں، میری وزیراعظم سے چار ملاقاتیں ہوئی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں وزارت اطلاعات سنبھالوں ۔ ان کی یہ باتیں پریس کانفرنس کے دوران ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

اس گفتگو پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اشتہاری/مارکیٹنگ والی لابیز کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، اگر عمران خان کہیں گے تو وزارت چھوڑ کر صرف رکن اسمبلی کے طور پر کام کریں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے