ملک ریاض کا مقدمہ پھر ٹرانسفر
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو ملک ریاض 1170 کنال اراضی خرد برد کیس میں عدالت پیش نہ ہوئے ۔ ملک ریاض نے اینٹی کرپشن عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی ہے ۔
وکیل کے مطابق کیس کی آیندہ سماعت احتساب عدالت کرے گی، اینٹی کرپشن کی لیگل ٹیم نے کیس نیب عدالت ٹرانسفر کرنے کا خط عدالت میں پیش کیا جس کے بعد مقدمہ نہ سنا گیا ۔
ملزم ملک ریاض نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے اور اینٹی کرپشن عدالت پیش نہیں ہوئے ۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے تفتیشی افسر اصغر چانڈیہ عدالت پیش ہوئے ۔
1170 کنال اراضی خرد برد کیس کے دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ محکمہ جنگلات پنجاب کے افسران بھی اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوئے ۔
Array