نیب کو وعدہ معاف گواہ مل گیا
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاورپراجیکٹ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے اور نیب حکام کی طرف سے عدالت کو اس ضمن میں درخواست دے دی گئی ہے ۔
نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس کے شریک ملزم پراجیکٹ کے سابق جنرل منیجر رانا محمد امجداپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکاری ہیں اور وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔ نیب نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ شریک ملزم کانام ملزمان کہ فہرست سے نکال کر گواہوں میں شامل کیاجائے ۔
احتساب عدالت نے نیب کہ درخواست منظورکرتے ہوئ مزید سماعت 21 دسمبرتک کیلئے ملتوی کردی ہے ۔
Array