عدلیہ مخالف نعروں پر ضمانت
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف نعرے بازی کے کیس میں لیگی خواتین کی ضمانت منظورکرلی ہے ۔
ن لیگی خواتین پر الزام ہے کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کے باہرعدلیہ مخالف نعرے بازی کی تھی ۔
لیگی کونسلر ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم،آرمی چیف اوراداروں کوگالیاں دیتاہے ۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ کچھ توایسے ہیں جوپاکستان کوبھی گالیاں دیتے ہیں، ملک کے لئے کرتے کچھ نہیں گالیاں دینے پرہاتھ رکھا ہواہے، یہ کیوں سپریم کورٹ سے متعلق نازیباالفاظ کہتی ہیں ۔
وکیل نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا ۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ نوازشریف کی پیشی میں یکجہتی کریں گالیاں نہ دیں،جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا تھا کہ پہلا کیس ہے جس میں پولیس نے سائنٹفک طریقے سے الزام ثابت کیا ۔