اسلام آباد میں صحافی لاپتہ ہو گیا
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں سندھی روزنامہ سے منسلک رپورٹر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ۔ صحافی کی کار لاوارث حالت میں اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے باھر سے ملی ہے ۔
تھانہ آبپارہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بھائی کے مطابق سندھی روزنامہ سندھ مھران کے رپورٹر محمد نواز وسطڑو اتوار کے روز دو بجے گھر سے نکلے جس کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتا نہیں، ان کے فون نمبرز بھی مسلسل بند مل رہے ہیں ۔
صحافی کے بھائی عجب گل وسطڑو نے آبپارہ تھانے پہ رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی سے کل شام پانج بجے فون پہ رابطہ ھوا تھا جس کے بعد سے ان کے فون مسلسل بند مل رہے ہیں ۔
پولیس نے گم شدہ صحافی کی کار پولی کلینک سے تھانے منتقل کر دی ہے ۔
Array