احتساب عدالت کے باہر رپورٹرز کا احتجاج
Reading Time: < 1 minuteکیمرا مین پر گارڈز کے تشدد کے گزشتہ روز کے واقعہ پر احتساب عدالت کے باہر رپورٹرز نے احتجاج کیا ہے ۔ نواز شریف کی آمد کے موقع پر رپورٹرز نے نعرے بازی بھی کی ۔
نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کے خلاف احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کی آمد پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم اپنے گارڈز کے رویے اور تشدد پر کیمرے پر بات کر کے معذرت کریں تاہم نواز شریف احتجاج کرنے والے رپورٹرز کی بات سنے بغیر احتساب عدالت میں چلے گئے ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے احتجاج کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈز نے رپورٹرز کو دور رکھنے کیلئے دھکے دیے ۔ اس دوران ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری نے رپورٹرز کو یقین دہانی کرائی کہ سابق وزیراعظم اس معاملے پر آن ریکارڈ گفتگو کریں گے اور ان کو واقعہ کا افسوس ہے ۔
Array