تشدد سے زخمی کیمرا مین روبہ صحت
Reading Time: < 1 minuteپارلمینٹ ہاؤس میں سابق وزیراعظم کے گارڈز کے تشدد سے زخمی ہونے والے سما ٹی وی کے کیمرا مین روبہ صحت ہیں ۔ عیادت کیلئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے مضروب کیمرا مین واجد علی نے کہا کہ وہ جلد اپنے فرائض ادا کرنے کیلئے میدان میں ہوں گے ۔
اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں کیمرا مین واجد علی کی عیادت کیلئے صحافیوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے عہدیدار بھی پہنچے ۔ سینئر صحافی مطیع اللہ جان اور عابد خورشید نے بھی اسپتال میں واجد علی کی عیادت کی اور ان کی صحت و تندرستی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
Array