نواز شریف کے گارڈز جیل میں
Reading Time: < 1 minuteنجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کے سکیورٹی انچارج شکور نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان منصب اور محسن کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی آر میں نامزد نواز شریف کے سکیورٹی انچارج شکور کی جانب سے ضمانت قبل از وقت گرفتار کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی ہے ۔
Array