ہائیکورٹ جرنلسٹس الیکشن میں فاؤنڈر پینل کامیاب
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں فاﺅنڈر پینل اکثریت سے کامیاب ہو گیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوئے جس میں فاﺅنڈر پینل اور پروگریسو پینل کے مابین مقابلہ ہوا ۔
صدارت کی نشست کے لئے پروگریسو پینل کے احتشام کیانی کے مقابلے میں فاونڈر پینل کے امیدوار اسد ملک کامیاب ہوئے ، جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروگریسو پینل کے محمد عمران کے مقابلے میں فاﺅنڈر پینل کے فیاض محمود منتخب ہوئے ، نائب صدر کی نشست کے لئے فاﺅنڈ پینل کے بلال شیخ اور سینئر نائب صدر کے لئے ملک حسیب منتخب ہوئے جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے فاﺅنڈر پینل کے ثاقب بشیر کے مقابلے میں پروگریسو پینل کے ملک نجیب منتخب ہوئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لئے وقار عباسی اور کنول گوندل منتخب ہوئے ۔
گورننگ باڈی کے لئے اویس یوسفزئی ، عامر عباسی ، عمران منصب اور رضوان قاضی منتخب ہوئے ہیں ۔ مجموعی طور پر 45ممبران نے حق رائے دہی استمعال کیا ۔ نو منتخب کابینہ نے پرامن الیکشن کرانے پر حسین احمد اور اعظم خان پر مشتمل الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔