نیب کا چھاپہ، دو کروڑ برآمد
Reading Time: < 1 minuteنیب راولپنڈی نے منی لانڈرنگ کرنےکی کوشش ناکام بنا دی ہے ۔ نیب حکام نے ای پی آئی کے اعلی عہدیدار کے گھر چھاپہ مارا ہے اور 2کروڑ مالیت کی کرنسی برآمد کی ہے ۔
نیب کی جانب سے جاری ویڈیو کے مطابق برآمد رقم میں 9ہزار ڈالر،10ہزار پاؤنڈ اور دیگرغیرملکی کرنسی شامل ہے ۔ نیب حکام نے الزام لگایا ہے کہ برآمد کی گئی رقم ایک فارماسیوٹیکل کمپنی سے کمیشن کےطورپرلی گئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق بچوں کوحفاظتی بچاؤکےٹیکوں کےپروگرام میں کرپشن پرنیب کارروائی کی گئی، بچوں کوحفاظتی بچاؤکےٹیکوں کاپروگرام اقوام متحدہ کی معاونت سے چل رہاہے ۔ دعوی کیا گیا ہے کہ پیسےمنی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائے جانے تھے ۔
Array