آئی ایم ایف کی شرائط پر بات چیت
Reading Time: < 1 minuteپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکج کے لیے رابطہ ہوا جس میں پاکستانی وزیر خزانہ نے قرضے کی شرائط میں نرمی کی درخواست کی ہے ۔
وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف مشن چیف ہیرالڈ فنگر کے درمیان مالیاتی پیکج کے حوالے سے رابطہ ہوا ۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن چیف کو ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر، برآمدات میں اضافہ، ایف اے ٹی ایف ایکشن عملدرآمد پر اعتماد میں لیا جبکہ شرائط میں نرمی کی بھی درخواست کی ۔
وزارت خزانہ حکام کا ویڈیو کانفرنس پر آئی ایم ایف حکام سے رابطہ ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف مشن چیف ہیرالڈ فنگر سے مالیاتی پیکج پر گفتگو کی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف سے بیل آوٹ پیکج پر بات چیت کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر ، برآمدات میں اضافہ، اداروں میں متعارف کروائی گئی اصلاحات پر عملدرآمد، انسداد منی لانڈرنگ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ایف اے ٹی ایف اے ایکشن پلان عملدرآمد پر اعتماد میں لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔