متفرق خبریں

جنرل باجوہ کے خلاف نعرے بازی پر گرفتاری

دسمبر 24, 2018 < 1 min

جنرل باجوہ کے خلاف نعرے بازی پر گرفتاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے شخص کو تھانہ رمنا پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

مذکورہ شخص نے درجنوں دیگر افراد کے ہمراہ اس وقت نعرے بازی کی جب وہاں سے ایک فوجی ڈاٹسن گزر رہی تھی ۔ اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حارث ائیر بلیو کا ملازم ہے اور سیکٹر جی الیون میں اپنی بہن کے گھر رہائش پزیر تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مری کا رہنا والا ہے اور جلد اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ ماضی میں جنرل ایوب اور پرویز مشرف کے خلاف بھی یہی نعرے لگ چکے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے