میں ان سے ڈرنے والا نہیں، زرداری
Reading Time: < 1 minuteسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں نے تو ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرایا تھا میرا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی ۔ کشمور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے نام لئے بغیر ملک کے طاقتور جرنیلوں اور سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید کی ۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ پانچ سال میری حکومت نہ گرا سکے میں نے ان کو آٹھ سال حکومت چلا کر دکھائی ۔ اپنی صدارت کے وقت دفتر خارجہ سے پوچھتا نہیں بتاتا تھا، حکومت نے اگر ڈرامے کرنے ہیں تو کرتی رہے ۔
انہوں نے جرنیلوں کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ کی طرح بیکری اور پٹرول پمپ نہیں چلاتے ۔ ہر کاروبار میں ہاتھ ڈالنا میری عادت نہیں، گیس فیلڈ کے کاروبار سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ جس نے بھی ملکی ترقی کیلئے اچھا کام کیا اسٹیبلشمنٹ نے اس سے اچھا سلوک نہیں کیا ۔
Array