نواز شریف کی درخواست پر ہائیکورٹ بنچ تشکیل
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ ڈویژن بنچ سات جنوری کو سزا معطلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کرے گا ۔
احتساب عدالت سے سات سال کی سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ سزا معطلی اور نیب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ سات جنوری پیر کو سماعت کرے گا ۔
Array