کیا سب جیل جا کر اکھٹے ہوں گے؟ فضل الرحمان
Reading Time: < 1 minuteجمعيت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کواکٹھاہوناچاہئے،کیا ہم اس وقت اکٹھےہونگے جب سب جیل چلےجائیں گے؟حکومت جعلی مینڈیٹ کےذریعےآئی،اسرائيل کوتسليم کرنے کي باتيں ہورہي ہيں حکمران کھل کربتاديں ۔
آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کی ۔
مولانا فضل الرحمان نےاپوزيشن ليڈرکي جانب سےکل جماعتي کانفرنس کي تجاويزنہ ملنےکا شکوہ بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حالات میں اے پی سی بلانا انتہائی ضروری ہے ، اپوزیشن لیڈر سے اے پی سی کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگی ہیں جو تاحال نہیں ملیں، کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل چلے جائیں گے ؟
فضل الرحمان نےحکومت کي جانب سے اسرائيل کوتسليم کرنےکي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان آتاہےاوراس کودبا دیا جاتا ہے ، اگر اسرائیلی طیارہ آتاہے تو اس کودبانے کی کیا ضرورت ہےکھل کر بتایا جائے ، اسرائیل کی تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نےکہا آصف زرداري سے ملاقات ميں کا ايجنڈا طے نہيں تھا’’موجود ہ حکومت جعلی مینڈیٹ کےذریعے اقتدار میں آئی ہےاپوزيشن مشترکہ حکمت عملي اپنائے،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔