پاکستان

کرائم رپورٹر کی جیت

جنوری 9, 2019

کرائم رپورٹر کی جیت

نیشنل پریس کلب کی ووٹر فہرست میں درج افراد نے ڈان ٹی وی سے منسلک کرائم رپورٹر شکیل قرار کو صدر منتخب کر لیا ہے ۔ وہ پندرہ برس سے پریس کلب کی سیاست پر حاوی جرنلسٹ پینل سے الگ ہونے والے دھڑے آزاد کے سربراہ ہیں ۔ شکیل قرار کو 1026 ووٹ ملے ۔

شکیل قرار نے دی نیوز کے کرائم رپورٹر شکیل انجم کو شکست دی ہے جو جرنلسٹ پینل کے افضل بٹ گروپ کے صدارتی امیدوار تھے ۔ شکیل انجم کی طرح افضل بٹ بھی جنگ گروپ سے منسلک ہیں ۔

جڑواں شہروں کے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے نامور رپورٹر اور اینکر مطیع اللہ جان کو بھی ووٹ دیے تاہم وہ تیسرے نمبر پر رہے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے