پاکستان24 متفرق خبریں

ریٹائرمنٹ سے دو دن پہلے نواز شریف کے خلاف کیس مقرر

جنوری 9, 2019

ریٹائرمنٹ سے دو دن پہلے نواز شریف کے خلاف کیس مقرر

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا ۔

بنچ میں جسٹس آصف کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں ۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چیف جسٹس سترہ جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے