پاکستان

ملبے تلے دب کر ۸ مزدور جاں بحق

جنوری 15, 2019

ملبے تلے دب کر ۸ مزدور جاں بحق

کوہستان میں داسو پروجیکٹ کے تعمیری کام کے زیرو پوائنٹ پر رات 10 بجے کے قریب شاہراہ قراقرم پر مزدوروں کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار آٹھ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق اس دوران بھاری مشینری کے ذریعے گاڑی اور لاشیں نکال لیں ۔ مقامی افراد نے لاشوں کو نکالا۔

ملبہ ہٹانے کے بعد آٹھ افراد کی لاشیں داسو ہسپتال پہنچانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق علاقہ جالکوٹ سے ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی داسو پروجیکٹ سائیٹ سے کام کی چھٹی کے بعد مزدوروں کو لیکر داسو / کمیلہ کی طرف آرہی تھی کہ لینڈ الائیڈنگ کی زد میں آگئی

جانبحق ہونے والے افراد کے نام حجت میر ولد امیر ، سون زر ولد صوبت رحمان، محمد غنی ولد وزیر کثیر، اعظم ریاض ولد محمد نادان، عبدالمالک ولد محمد خالد، ملوک شاہ ولد داوُد قوم یودن خیل سیف الرحمان ولد منصور قوم یودن خیل شبیر احم ولد داوُد قوم یودن خیل شامل ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے