چیف جسٹس کا آخری کیس اور ریمارکس
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ کے روز عدالت برخاست کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میں سب کا شکر گزار ہوں یہ میرا آخری کیس تھا ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ۳۰ ایکڑ زمین ملکیت فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست خارج کی اور اٹھتے ہوئے کہا کہ 20 سال سے زائد میں نے اس اعلی عدلیہ میں گزارے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ کہ قانون اور ضابطے کے اندر رہتے ہوئے فیصلے دوں ۔
چیف جسٹس کے دائیں جسٹس فیصل عرب اور بائیں جسٹس اعجاز الاحسن تھے ۔

