چیف جسٹس آصف کھوسہ کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بن گئے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھی جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا دیے گئے ہیں ۔ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس پر پوسٹ بھی لگا دی گئی ۔
عدالت عظمی سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیف جسٹس آصف کھوسہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس جعلی ہیں جس کے خلاف ایف آئی اے کو کہا گیا ہے ۔
عدالتی بیان کے مطابق ایف آئی اے جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے بعد متعلقہ ادارے جعل سازوں کے خلاف کارروئی کریں ۔
Array