متفرق خبریں

موبائل فون پر ٹیکس بڑھا دیا گیا

جنوری 23, 2019

موبائل فون پر ٹیکس بڑھا دیا گیا

تحریک انصاف کی حکومت نے موبائل فون پر ٹیکس بڑھا دیا ہے ۔

فنانس بل میں ٹیکسوں کے نفاذ سے متعلق ایف بی آر کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ درآمدی موبائل فونز پر کمبائن ٹیکس لاگو ہوگا ۔ ایف بی آر کے مطابق دس ہزار کے فون پر چار سو روپے ٹیکس ہوگا جبکہ 28 ہزار کے فون پر 4 ہزار ٹیکس ہوگا ۔

ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ 60 ہزار مالیت کے فون پر 6 ہزار ٹیکس ہوگا جبکہ یک لاکھ پانچ ہزار کے فون پر 8 ہزار ٹیکس ہوگا، ڈیڑھ لاکھ مالیت کے فون پر 23 ہزار ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح ڈیرھ لاکھ سے زیادہ مالیت کے فون پر 41 ہزار ٹیکس ہوگا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے