متفرق خبریں

ائر پورٹ پر کرنسی اسمگلر گرفتار

جنوری 26, 2019

ائر پورٹ پر کرنسی اسمگلر گرفتار

اسلام آباد ائرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔

کسٹمز حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 43 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی ۔ کسٹمز حکام کے مطابق ملزم ماجد خان کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ۔

کسٹمز حکام کے بیان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 9 ہزار 1 سو یو اے ای درہم، 2 ہزار قطری ریال، 2100 پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی، ماجد خان پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جانا چاہتا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے