حادثے میں پانچ جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteآزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔ مسافر وین علی آباد سے کہوٹہ جارہی تھی ۔
مقامی پولیس افسر کے مطابق مسافر وین ہالن شمالی کے علاقے میں کھائی میں گری، وین کو حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال فارورڈ کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Array