شاہد مسعود کا مقدمہ سپریم کورٹ میں
سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ۔
جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی عدالتی بنچ پیر ۲۸ جنوری کو ضمانت کی درخواست کی سماعت کرے گا ۔
شاہد مسعود کرپشن کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں تاہم ان کے خلاف ایف آئی اے نے تاحال عدالت میں حتمی چالان پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے ان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ۔

