کالا کہنے پر سفیدی والے کو سزا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ان پر یہ پابندی عالمی کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقا کے سیاہ فم کھلاڑی پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے پر عائد کی ہے ۔
سرفراز نے دوسرے ایک میچ میں افریقی کھلاڑی کو کالے کہہ کر وکٹوں کے پیچھے سے اس وقت جملے کسے جب وہ بیٹنگ کر رہے تھے ۔
سرفراز نے بعد ازاں اس پر معافی بھی مانگی تھی ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا ہے کہ سیاہ فاح کو کالا کہنے والے سرفراز احمد کی اپنی رنگت کیا گوری ہے؟ ایک اور صارف کے مطابق سرفراز احمد سفید فام نہیں جو اس طرح کے جملے کسیں البتہ وہ سفیدی والے ہو سکتے ہیں ۔