جج کا مقدمہ سننے سے انکار
سپریم کورٹ میں وکیلوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے زمین حاصل کرنے کے مقدمے کی سماعت کرنے والے خصوصی بنچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے کیس سننے سے انکار دیا ہے ۔
تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے مقدمے کی سماعت کیلئے بیٹھتے ہی کہا کہ اس کیس کو مزید نہیں سنوں گا، معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جاتا ہے کہ نیا بنچ تشکیل دیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس عظمت سعید نے تحریری حکم جاری کیا تھا کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ نہیں کی جائے گی ۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے وکیلوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا حکم عدالت پہلے ہی دے چکی ہے تاہم اس کیلئے زمین کا قبضہ دینے سے مالکان انکاری ہیں ۔

