متفرق خبریں

چرسی جانان گرفتار

جنوری 31, 2019

چرسی جانان گرفتار

اسلام آباد ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو مسافروں کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر دو کلو چرس برآمد کی ہے ۔

گرفتار مسافر محمد عزیز نے اپنے جوتے میں 800 گرام چرس چھپا رکھی تھی ۔ مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے دوہا جا رہا تھا،اے ایس ایف حکام نے مسافر کو گرفتار کر کے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ۔

دوسری کارروائی میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے مسافر احسان اللہ کے جوتوں سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ۔ احسان اللہ بھی دوہا جانے والی پرواز کا مسافر تھا ۔

مسافر احسان اللہ ہنگو کو بھی گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے