پی آئی اے کے کھانے میں کیڑے
Reading Time: < 1 minuteقومی ائرلائن پاکستان انٹرنیشنل کے ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسزنے دوران پرواز کھانے میں سے کیڑے نکلنے پر پرواز کے فضائی میزبانوں کو طلب کر کے پوچھ گچھ کی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے بجائے کہ کیڑوں والا خراب کھانا جہاز تک کیسے پہنچا؟ اس بات کی تفتیش کی گئی کہ دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے کی تصاویر اور ویڈیو میڈیا تک کیوں اور کیسے پہنچی ۔ اس معاملے پر پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسزنے مذکورہ پروازکے فضائی میزبانوں کو طلب کرکے ان سے کڑی تفتیش کی ۔
قومی ائر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس میں فضائی میزبانوں سے سخت بازپرس کی گئی۔ فضائی میزبانوں سے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی کہ کھانے میں کیڑے کی فوٹیج ٹی وی چینلز کے پاس کیسے پہنچی؟ ،مسافرنے فضائی میزبانوں کے ہوتے ہوئے کیڑے کی فوٹیج کیسے بنائی؟۔
پی آئی اے میں موجود ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم نے عملے کو وارننگ دی کہ تمام فضائی میزبان ذمہ دار کا تعین کریں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ائر لائن ایک بار پھر ائر فورس کے حوالے کر دی گئی ہے ۔