لفافے کا ذکر سپریم کورٹ کے فیصلے میں
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنے کے فیصلے میں دھرنے کے شرکا میں رقم تقسیم کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ وردی میں ملبوس ایک افسر کی ویڈیو بہت مشہور ہوئی تھی جس میں وہ جیل سے رہا کئے جانے والے مظاہرین میں نقدی والے لفافے بانٹتے دیکھے گئے تھے ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اصغر خان کیس فیصلے کے بعد مسلح افواج اور آئی ایس آئی کی جانب سے سیاسی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ رک جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ عدالت نے لکھا ہے کہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے فیض آباد دھرنے کے شرکا میں رقوم تقسیم کیں اور یہ کوئی اچھا منظر نہیں ہے۔
Array