گلالئی اسماعیل گھر پہنچ گئیں
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام ارمان لونی قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں گرفتار کی جانے والی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ والد کے ہمراہ گھر پہنچ گئی ہیں تاہم گرفتار کئے گئے دیگر 17 کارکنوں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔
گلالئی اسماعیل کو جب پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر کے تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا تو اس کے بعد سے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں آئیں کہ وہ لاپتہ ہو گئی ہیں تاہم پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ان کو رات کے وقت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں واقع ویمن تھانے منتقل کیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر پر گرفتاری کے بعد سخت دباؤ تھا کیونکہ پولیس نے کہا تھا کہ گلالئی کی گرفتاری ان کے حکم پر کی گئی تھی ۔ گلالئی اسماعیل کے وکیل رحیم وزیر نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفاعت سے ملاقات کی جس کے بعد کہا گیا تھا کہ ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا ۔