فوجی بجٹ کم نہیں ہوگا، حکومت
Reading Time: < 1 minuteوفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دفاعی بجٹ کم نہیں ہوگا بلکہ اس میں مختلف ذرائع رقم اکٹھی کر کے اضافے کا عندیہ دیا ہے ۔
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کا دفاعی بجٹ خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پہلے ہی کم ہے اس لئے اس میں اضافہ کیا جائے گا ۔
جب وزیراطلاعات سے پوچھا گیا کہ موجودہ حکومت بچت و سادگی مہم چلا رہی ہے تاکہ دس فیصد اخراجات کم کئے جا سکیں تو ان کا جواب تھا کہ کچھ لوگوں کو دفاعی بجٹ سے مسئلہ ہے اور اس کو ایشو بناتے ہیں، تاہم ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ خطے کے دیگر ممالک خصوصا انڈیا کے مقابلے میں ہمارا دفاعی بجٹ کم ہے ۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اپنا دفاعی بجٹ اور سیکورٹی مزید بڑھانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ہم مزید رقم/ریونیو اکٹھا کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت اور فوج ایک غیر معمولی شراکت کار/ کوآرڈی نیشن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔